پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت نے قوم کو عذاب میں ڈالا ہے ہم انہیں عذاب میں مبتلا رکھیں گے۔

لاہور زمان پارک کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما سینٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ انتخابات کو طول دینے کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں، اس معاملے پر ہم اپنے پاس موجود آئینی راستے کو استعمال کریں گے

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو آئندہ انتخابات میں امیدوار تک نہیں ملیں گے، ہم حکومت کو ہر محاذ پر بھگا رہے ہیں، یہ لوگ اپنے مفاد کیلئے آئین کو تروڑ مروڑ رہے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت نے قوم کو عذاب میں ڈالا ہے ہم انہیں عذاب میں مبتلا رکھیں گے۔ حکومت کیلئے مذید سرپرائز آتے رہیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY