افریقی ملک کانگو میں ایک چرچ پر دہشتگرد حملے میں 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مشرقی کانگو کے صوبے اتوری میں واقع علاقے کوماندا میں ایک چرچ پر باغی گروپ کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

الائیڈ ڈیموکریٹک فورس (اے ڈی ایف) نامی گروپ سے تعلق رکھنے والوں نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کیتھولک چرچ پر حملہ کیا۔

 کے سول سوسائٹی کو آرڈینیٹر  نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ چرچ کے اندر اور باہر 21 سے زائد افراد کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے چند جلی ہوئی لاشوں کو نکالا ہے جبکہ متعدد گھروں کو بھی جلا دیا گیا، مگر ابھی سرچ آپریشن جاری ہے۔

صوبے میں موجود کانگو فوج کی جانب سے اس حملے میں 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

فوجی ترجمان نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ آج مسلح افراد نے ایک چرچ پر حملہ کیا جس میں 10 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کچھ دکانوں کو بھی جلا دیا گیا۔

اس گروپ کی جانب سے جولائی سے شروع میں بھی اسی صوبے میں درجنوں افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ یہ دہشت گرد گروپ داعش سے منسلک ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY