امریکی نائب صدر مائیک پینس اگلے ہفتے کے آخر میں مشرق وسطیٰ کے دورے میں مصر، اسرائیل اور اردن کے سربراہوں سے ملاقات کرینگے۔

فلسطینی صدر کے مائیک پینس سے ملاقات سے انکار کے بعد مائیک پینس نے پچھلے ماہ اپنا دورہ مشرق وسطیٰ منسوخ کر دیا تھا، امریکی حکام کے مطابق مائیک پینس مصر، اردن اور اسرائیل جائیںگے،وہ بیس جنوری کو مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے بعد اردن میں شاہ عبداللہ سے ملاقات کرینگے۔

مائیک پینس بائیس سے تئیس جنوری تک اسرائیل میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو اور صدر سے ملاقات کے ساتھ اسرائیلی پارلیمنٹ سے بھی خطاب کرینگے، امریکا کے یروشلم سے متعلق فیصلے کے بعد فلسطینی صدر محمودعباس نے مائیک پینس سے ملاقات سے انکار کر دیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY