پنجاب کی نگراں کابینہ میں 4نئے وزرا ءکا اضافہ کیا جارہا ہے، چاروں نئے وزرا ءآج گورنر ہاؤس میں اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، نئے وزرا ءکے بعد پنجاب کابینہ میں وزرا ءکی تعداد 10ہوجائے گی۔

پنجاب کے 4 نئے وزرا سعید اللہ بابر، چوہدری فیصل مشتاق، نعمان کبیر اور سردار تنویر الیاس کے نام شامل ہیں ۔ چاروں نئے وزرا ءکو حلف اٹھانے سے قبل ہی ان کے محکمے بھی الاٹ کردیے گئے ہیں ۔

سعید اللہ بابرکوآپریٹو اور ماحولیات سردار تنویر الیاس خوراک، ذراعت اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ میاں نعمان کبیرمحنت افرادی قوت اور ٹرانسپورٹ چوہدری فیصل مشتاق تعلیم کے وزیر ہوں گے ۔

نگراں وزیر ظفر محمود سے ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینرنگ کےمحکمےواپس لیکر سعید اللہ بابر کودیدیے گئے ہیں۔ چاروں نئے وزرا ءسے گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ حلف لیں گے ۔

پنجاب کابینہ کے 6وزرا ء شوکت جاوید اور ڈاکٹر جواد ساجد، ظفر محمود، ضیا حیدر رضوی ،میاں انجم نثار اوروقاص ریاض پہلے ہی حلف اٹھاچکے ہیں ۔

SHARE

LEAVE A REPLY