پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے 11 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 159 رنز کاہدف دے دیا۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس پرمحمد سمیع الیون نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 158 رنز قابل دفاع ہدف دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگز کی خاص بات این بیل کی نصف سنچری (54) کے ساتھ ڈیلپورٹ کے 29 اور رونکی کے 21 رنز تھے۔
پشاور زلمی کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا اور کئی خوبصورت اسٹروک لگائے۔
لیوک آوٹ ہونے والے پہلے بیٹسمین تھے، وہ 32 کے مجموعی اسکور پر 21 رنز بناکر سمین گل کا شکار بن گئے۔
اسلام آباد کی دوسری وکٹ47 کے اسکور پر گری، پشاور زلمی کے سمین گل نے اوپنر صاحبزادہ فرحان کو 15 کے انفرادی اسکور پر پویلین بھیج دیا۔
پشاور زلمی کو تیسری وکٹ 49 کے اسکور پر گری، کیرون پولارڈ نے حسین طلعت کو صفر کے اسکور پر میدان سے واپس بھیج دیا۔
چوتھی وکٹ پر این بیل اور کیمرون ڈیلپورٹ نے 56 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی اور اسکور 105 رنز تک پہنچادیا۔
چوتھے آوٹ ہونے والے بیٹسمین کیمرون ڈیلپورٹ تھے جو 29 رنز بناکر حسن علی کا شکار بن گئے، انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 2 بلند و بالا چھکے اور ایک چوکا لگایا۔
پانچویں وکٹ آصف علی کی گری،وہ 13 کے انفرادی اسکور پر سمین گل کی تیسری وکٹ بن گئے، یوں اسلام آباد یونائیٹڈ کی آدھی ٹیم 120 کے مجموعی اسکور پر میدان چھوڑ گئی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی چھٹی وکٹ 131رنز پر گری، آل راؤنڈ فہیم اشرف اونچا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں 2 رنز بناکر عمید آصف کو اپنی وکٹ تھما بیٹھے۔
پشاور زلمی کو 7 ویں وکٹ 143 کے اسکور پر ملی جب شاداب خان کو 6 رنز پر وہاب ریاض نے بولڈ کیا۔
اسمتھ پٹیل اسلام آباد کے آؤٹ ہونے والے 8 ویں بیٹسمین تھے،وہ 148 رنز بناکر حسن علی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
اسلام آباد کی نویں وکٹ 157 کے اسکور پر اننگز کے ٹاپ اسکورر این بیل کی صورت میں گری، وہ 54 کے انفرادی اسکور پر رن آؤٹ ہوگئے، انہوں نے اپنی اننگز کے دوران 6 چوکے لگائے۔











