ینس کے کھلاڑی روجر فیڈرر نے دبئی ٹینس چیمپئن شپ جیت کر ایک تاریخ رقم کردی۔ اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں ہونے والی ٹینس چیمپئن شپ میں شٹیفانوس ستسیپاس کو شکست دے کر فیڈرر نے اپنے کیریئر کی سنچری مکمل کی۔ امریکی کھلاڑی جمی کونرز کے بعد ٹینس کی تاریخ میں 37 سالہ راجر فیڈرر ایسے دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک سو ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں۔ جمی کونرز نے ایک سو نو ٹائٹل جیتے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY