سياسی عدم استحکام کے شکار لاطينی امريکی ملک وينزويلا ميں سياسی مخالفين کی بڑی ريليوں ميں آج بروز ہفتہ ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔
اپوزيشن رہنما خوان گوآئيڈو، جنہوں نے خود کو قائم مقام صدر قرار دے رکھا ہے اور انہيں پچاس ملکوں کی حمايت بھی حاصل ہے، نے اپنے حاميوں سے سڑکوں پر نکلنے کا کہا۔ اس کے جواب ميں صدر نکولاس مادورو نے بھی اپنے حاميوں کو ريلی نکالنے کا کہا ہے۔
يہ ريلياں دارالحکومت کے علاوہ ملک کے ديگر بڑے شہروں ميں بھی نکالی جائيں گے۔ وينزويلا کو ان دنوں شديد اقتصادی و سياسی بحران کا سامنا ہے۔












