نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر ہوئے حملوں کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کو ’خونریز قتل عام‘ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
ساتھ ہی ٹرمپ نے کہا ہے کہ واشنگٹن حکومت اس موقع پر نیوزی لینڈ کے ساتھ ہے۔ جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے بھی اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے۔ علاوہ ازیں متعدد یورپی ممالک سمیت مسلم دنیا نے بھی ان حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔












