پاک افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا مگ21 کو گرائے جانے سے پہلے ایف 16 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بےنقاب ہو گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے مگ 21 کے ملبے سے تمام چار میزائل سیکر ہیڈز صحیح حالت میں ملے، چاروں میزائل سیکرہیڈز صحیح سلامت قبضے میں لیے گئے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور اس کی پروفیشنل مسلح افواج ڈھول نہ پیٹ کر بردباری کا مظاہرہ کررہی ہیں، ہمارے پاس شیئر کرنے کے لیے اس سے زیادہ سچ موجود ہے۔













