بھارت کے ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیارے مار گرانے کے دعوے بے بنیاد اور جھوٹ ہیں: پاکستان

0
690

پاک افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا مگ21 کو گرائے جانے سے پہلے ایف 16 کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بےنقاب ہو گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر پر بتایا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے مگ 21 کے ملبے سے تمام چار میزائل سیکر ہیڈز صحیح حالت میں ملے، چاروں میزائل سیکرہیڈز صحیح سلامت قبضے میں لیے گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور اس کی پروفیشنل مسلح افواج ڈھول نہ پیٹ کر بردباری کا مظاہرہ کررہی ہیں، ہمارے پاس شیئر کرنے کے لیے اس سے زیادہ سچ موجود ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY