یمن میں گزشتہ شب ہوئے فضائی حملوں میں کم از کم نو عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔ طبی ذرائع اور حوثی باغیوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق یہ حملے سعودی قیادت میں عرب اتحادی طیاروں نے تعز شہر میں کیے۔ حوثی باغیوں کے مطابق لڑاکا طیاروں نے ایک پیٹرول اسٹیشن کو نشانہ بنایا۔ واضح رہے کہ تعز شہر کو حوثی باغیوں نے محاصرے میں لے رکھا ہے، تاہم اس پر صدر منصور ہادی کی حامی فورسز قابض ہیں۔ یمن میں گزشتہ چار برس سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں کئی ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY