پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کاپلے آف مرحلہ، لیوک رونکی کی برق رفتار بلے بازی کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کے پہلے پلے آف میچ میں کراچی کنگز کا 155 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے 12.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔ اوپنر لیوک رونکی نے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز انتہائی جارحانہ انداز میں کیا۔ دونوں اوپنرز نے صرف 42 گیندوں پر 91 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی اور اننگز کے آغاز میں ہی میچ اپنے حق میں کرلیا۔ کراچی کنگز کے باؤلر اس بڑے میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے تاہم فیلڈنگ میں ناقص کارکردگی بھی میچ ہارنے کی وجہ بنی ۔ خیال رہے کہ رونکی کے 56، 57 اور 63 رنز پر کیچز ڈراپ ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY