مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ شہبازشریف کی نامزدگی کا فیصلہ مثبت ثابت ہوسکتا ہے، اس وقت جوش سے زیادہ ہوش سے فیصلے کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

چوہدری نثار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں ٹوئیٹ اورٹکر کےذریعے نہیں چلائی جاتیں، غیر سیاسی لوگوں کے فیصلے مسلط ہونے سے پارٹیوں کی ساکھ بہترنہیں ہوتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ذاتی طور پر تصادم کی پالیسی کےخلاف ہوں، ہمیں اپنی تمام توجہ سیاسی مخالفین پر رکھنی چاہیے،غیرضروری تنازعات میں الجھنےسے گریز کرنا چاہیے، کوئی بھی سیاسی کارکن عدلیہ مخالف تحریک کاحصہ بننےکا سوچ بھی نہیں سکتا۔

SHARE

LEAVE A REPLY