العزیزیہ کیس میں نواز شریف کی اپیل کی سماعت آج ہوگی

0
706

العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف سابق وزیر اعظم نوازشریف کی اپیل پر سماعت آج ہوگی۔

نواز شریف نے سماعت کے لیے حاضری سے استثنا کی متفرق درخواست دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ سے علاج کے لیے 6 ہفتوں کی ضمانت ملی ہے، مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، آج پیش نہیں ہوسکتے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی ڈویژن بینچ  سماعت کرے گا،، احتساب عدالت نے نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزادی تھی۔

SHARE

LEAVE A REPLY