کوئی تیار ہو یانہ ہوالیکشن کرانا الیکشن کمیشن کاکام ہے، شاہد خاقان, نواز شریف کااس موقف پرمایوسی کا اظہار

0
749

شاہد خاقان عباسی کے بیان پر مسلم لیگ ن کی قیادت شدید برہم ہوگئی۔ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی اُن کے موقف پرمایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت شاہد خاقان عباسی کے رویے سے شدید تشویش کا شکار ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے بھی حالات کو بھانپتے ہوئے وضاحت جاری کردی۔

پارٹی کی جانب سے ناگواری کے اظہار پر سابق وزیراعظم نے اپنا موقف تبدیل کرلیا۔

وضاحت پیش کی کہ انہوں نے سسٹم میں پائی جانے والی خامیوں اور نقائص کی نشاندہی کی تھی۔ ستر سال سے ملک میں اسی قسم کا نظام رائج ہے۔ موجودہ حکومت یا پارٹی پر کسی قسم کا کوئی الزام عائد نہیں کیا۔

تقریر سے غلط مطلب لیا گیا اور منفی تاثر پھیلایا گیا ہے۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئی تیارہویانہ ہوالیکشن کرانا الیکشن کمیشن کاکام ہے،پی ٹی آئی کے ساتھ 2 بار مذاکرات کا موقع ملا دونوں باربدنیتی پرتھے۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیاسے گفتگو میں کہا نیب کاتماشہ لگاہواہے جوجعلی کیس بنائے ان کوختم کریں،عدالت میں کیمرے لگا کرعوام کو دکھائیں کونسی کرپشن ہوئی، اس نظام میں ملک نہیں چل سکتا،3سال سے13لوگ عدالتوں کے چکرلگا رہے ہیں۔

شاہدخاقان نےمزید کہا کہ اب نیب چیئرمین بدل گئے ہیں،گزارش کروں گاقانون پڑھ لیں،ازخود نوٹس لینا ہے تواس تماشے کالیں جونیب عدالتوں میں لگاہے،نیب کوجڑ سے اکھاڑ پھینکیں،ورنہ یہ ملک نہیں چلےگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY