پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلتے ہوئے نیا ریکارڈ بنا دیا، امام الحق 48 ون ڈے اننگز میں 9 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔

امام الحق سے قبل ہاشم آملہ نے 52 اننگز میں 9 سنچریاں اسکور کی تھیں، کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور بابر اعظم نے 61 اننگز میں 9 سنچریاں بنائیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق کی سنچریوں کی بدولت ون ڈے کرکٹ میں ریکارڈ ہدف حاصل کرتے ہوئے پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے زیر کردیا۔

اس تاریخی فتح کو امام الحق اور بابر اعظم نے اپنی سنچریوں کی بدولت یادگار بنایا جبکہ دونوں بالترتیب 106 اور 114 رنز بنائے۔

SHARE

LEAVE A REPLY