نواز شریف کا طبی معائنہ، دل کا سائز معمول سے بڑا، ایک وال تنگ

0
767

نواز شریف کے پی آئی سی میں طبی معائنے کے بعد ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی جس کے مطابق نواز شریف کے دل کا سائز بڑھا ہوا ہے، ایک دل کا وال تنگ ہو گیا ہے، دل کی شریانوں کی تنگی کو دیکھنے کیلئے تھلیم ٹیسٹ کیا گیا۔

ذرئع کے مطابق، 3 رکنی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹر شاہد حمید میڈیکل بورڈ کے سربراہ تھے۔ میڈیکل بورڈ کے دیگر ممبران میں ڈاکٹر سجاد احمد، ڈاکٹر حامد خلیل بھی شامل ہیں۔

مریم نواز کا کہنا ہے نواز شریف کی ابتدائی رپورٹس تسلی بخش نہیں، پہلے ہی تشویش تھی کہ میاں صاحب کی صحت ٹھیک نہیں، ابتدائی رپورٹس میں دوبارہ دل کی بیماری ظاہر ہو رہی ہے، ہسپتال جاناچاہتی تھی، میاں صاحب نے آنے سے منع کیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY