برطانیہ میں کار پر ہزاروں شہد کی مکھیوں کا حملہ

0
999

شہد کی مکھی کے کاٹنے سے سب ہی کو ڈر لگتا ہے اور اگر بات کی جائے شہد کی مکھیوں کے چھتے کی تو اُسے دیکھ کر ہی لوگ خوفزدہ ہوجاتے ہیں اور اُس جگہ سے دور بھاگتے ہیں۔

برطانیہ میں کچھ ایسے ہی مناظر دیکھنے کو ملے جب پارکنگ میں کھڑی کار میں اچانک ہزاروں شہد کی مکھیوں نے نہ صرف دھاوا بول دیا بلکہ گاڑی پر ڈیرہ بھی جما لیا۔

یوں کار پر ہزاروں شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کو دیکھ کر جہاں کچھ لوگ خوف میں مبتلا ہوگئے وہیں کچھ ان مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرتے نظر آئے۔

کچھ دیر بعد ریسکیو اہلکار اور شہد کی مکھیاں پکڑنے والے آئے جنہوں نے کار کو ان شہد کی مکھیوں سے نجات دلائی۔

SHARE

LEAVE A REPLY