وزیر اعلی سندھ سید مراد شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے سندھ کے فنڈز میں کافی کٹوتی کی ہے۔

مراد علی شاہ نے سیہون شریف میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کو اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دینی چاہیے تھی۔

ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر کافی حیرت ہوئی ہے۔ وفاقی حکومت غریب لوگوں کو اور غریب کرنے کے چکر میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا مارشل لا کے زمانے میں بھی نہیں ہوا کہ قیدیوں سے ورثاء کو ملنے نہیں دیا گیا ہو۔

مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سندھ کے فنڈز میں کافی کٹوتی کی ہے، گذشتہ ماہ میں بھی170 ارب کم دیے گئے۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ میں دعا کرتا ہوں وفاقی حکومت ریوینیو کلیکشن میں کامیاب ہو، مگر لگتا نہیں ہے۔ ملکی معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے، عوام وفاقی حکومت کے شکنجے میں ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY