اقوام متحدہ کو ایران میں بڑی تعداد میں پھانسیوں پر تشویش

0
831

ایران میں دو دنوں میں 29 افراد کو پھانسی دینے پر تشویش ہے : اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک ۔
قتل میں دانستہ طور پر ملوث نہ ہونے سے متعلق جرائم کے لیے سزائے موت کا نفاذ انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں اور معیار سے مطابقت نہیں رکھتا۔”یو این کے حقوق کے دفتر کی ترجمان لِز تھروسل۔
ان پھانسیوں سے کرد، عرب اور بلوچ سمیت، اقلیتیں غیر متناسب طور پر متاثر ہوئیں۔لِز تھروسل۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کا دفتر ان رپورٹوں پر تشویش کا اظہار کر رہا ہے کہ ایران نے اس ہفتے دو دنوں میں 29 افراد کو پھانسی دی ہے، یو این ایچ سی آر کے سربراہ نے اتنے مختصر عرصے میں پھانسیوں کی “خطرناک حد تک زیادہ تعداد” کی مذمت کی ۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر نے جمعہ کو کہا کہ اس نے تصدیق کی ہے کہ ایران میں جولائی میں 38 افراد کو پھانسی دی گئی ، جس سے اس سال پھانسیوں کی کل تعداد کم از کم 345 ہو گئی ہے – ان میں پندرہ خواتین سمیت ،زیادہ تر سزائیں منشیات یا قتل کے جرم میں دی گئیں۔

یو این کے حقوق کے دفتر کی ترجمان لِز تھروسل نے جمعہ کو اقوام متحدہ کی ایک بریفنگ میں بتایا کہ ” قتل میں دانستہ طور پر ملوث نہ ہونے سے متعلق جرائم کے لیے سزائے موت کا نفاذ انسانی حقوق کے بین الاقوامی اصولوں اور معیار سے مطابقت نہیں رکھتا۔”

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک کو ان رپورٹس پر سخت تشویش ہے کہ ایرانی حکام نے اس ہفتے دو دنوں کے دوران، مبینہ طور پر ملک بھر میں کم از کم 29 افراد کو پھانسی دی۔”

SHARE

LEAVE A REPLY