ورلڈ کپ2019 کے 16ویں میچ میں بنگلادیش آج سری لنکا کامقابلہ کرے گی ۔یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

بنگلادیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے انجری کے باعث گزشتہ روز پریکٹس نہیں کی تھی جس کی وجہ سے ان کی میچ میں شمولیت واضح نہیں۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا چھٹے جبکہ بنگلادیش آٹھویں نمبر پر ہے۔

جیت کی صورت میں سری لنکا دوسری پوزیشن پر پہنچ جائے گا۔جب کہ بنگلادیش کو جیت ملی تو اس کی پوزیشن پانچویں ہو جائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY