پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری کیس، تاخیر کا ذمہ دار کون: سپریم کورٹ

0
702

کسی کو فائدہ دینے کیلئے جان بوجھ کر تقرری میں تاخیر کی جا رہی ہے، کوئی منصوبہ بندی نہ ہونا ملک کی بدقسمتی ہے: جسٹس گلزار کے ریمارکس

 سپریم کورٹ نے ملک بھر کی احتساب عدالتوں میں خالی آسامیوں پر ججز کی تقرری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سیکرٹری قانون سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ اٹارنی جنرل نے پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تعیناتی پر ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی۔

سپریم کورٹ میں پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تقرری کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس گلزار حمد نے ریمارکس دیئے کہ کوئی منصوبہ بندی نہ ہونا ہی ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے، پراسیکیوٹر جنرل نیب کی تقرری میں تاخیر کا ذمہ دار کون ہے۔ انہوں نے کہا کسی کو فائدہ دینے کیلئے جان بوجھ کر تقرری میں تاخیر کی جا رہی ہے، ہم نے بھی حساب کتاب کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY