سردی میں گیس کی طلب کئی گنا بڑھ جانے سے لاہور سمیت پنجاب بھرمیں گیس کی شدید قلت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب میں گیس کاشارٹ فال بلند ترین سطح پرپہنچ گیا ہے، لاہور سمیت صوبے بھر میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے ساتھ گیس کی قلت بھی بڑھ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ گیس پریشر اتنا کم ہے کہ گھروں میں چولہے بھی نہیں جل پا رہے ہیں اور گیس کے پریشر کی کمی کی جہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے، گیس نہ ہونے سے صارفین بازار سے کھانا لانے پرمجبور ہیں جب کہ کمرشل صارفین ایل پی جی استعمال کرنے پرمجبور ہیں۔












