اٹلی سے تعلق رکھنے والے سوشلسٹ قانون دان ڈیوڈ ساسولی کو یورپی پارلیمنٹ کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ انہیں 751 رکنی ایوان میں 345 ووٹ حاصل ہوئے۔ اس انتخاب کے ساتھ ہی یورپی یونین کے اعلیٰ ترین منصبوں پر نئی تعیناتیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ساسولی ڈھائی برس تک اسپیکر کے فرائض انجام دیں گے۔ انہوں نے ایک اور اطالوی قدامت پسند سیاستدان انتونیو تاجانی کی جگہ منصب اسپیکر سنبھال لیا ہے۔ ساسولی نے اپنی افتتاحی تقریر میں یورپ میں انتہا پسندی کے ’وائرس‘ کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یورپی یونین میں اصلاحات متعارف کرانے کو وقت کی ضرورت بھی قرار دیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY