آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019ء کے 41 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 306 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں کیوی ٹیم 45 اوورز میں 186 رنز بناسکی۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز ہینری نکولز اور مارٹن گپٹل صرف 14 رنز پر پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔
گپٹل 8 رنز بناکر اور ہینری نکولز بغیر کھاتہ کھولے آؤٹ ہوئے۔
کپتان کین ولیم سن اور راس ٹیلر نے کچھ مزاحمت دکھائی لیکن انگلش بولرز کے خلاف تیزی سے رنز نہ بناسکے۔
ولیم سن 40 گیندوں پر 27 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوئے، جبکہ راس ٹیلر 42 گیندوں کا سامنا کرکے 28 رنز بناکر ولیم سن کی طرح رن آؤٹ ہوگئے۔
نیشام 19 اور گرینڈہوم 3 رنز بناسکے۔
ٹام لیتھم نے انگلش بولرز کا جم کا مقابلہ کیا اور 57 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
یوں نیوزی لینڈ کی ٹیم 45 اوورز میں 186 پر ڈھیر ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے ووکس، آرچر، پلنکیٹ، ووڈ اور اسٹوکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔












