وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں، عدلیہ کو اپنا کام کرنے دیں۔
مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگ زیب کے الزامات پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہباز گِل نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ پر منشیات کے مبینہ کاروبار کے سنگین الزامات ہیں، عدلیہ آزاد اور ادارے خود مختار ہیں۔
مریم اورنگزیب جج اینڈ جیوری نہ بنیں: شہباز گِل
انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب عدلیہ کے خلاف بیانات دے کر اداروں پر انگلی اٹھانا بند کریں، عدالتوں میں دورانِ سماعت ججوں کی تبدیلی معمول کا معاملہ ہے، ججز پر دباؤ ڈالنا نون لیگ کا وتیرہ رہا ہے۔
شہباز گِل نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ من پسند فیصلے لینے کے لیے ججز کو کون فون کرتا تھا، حال ہی میں کیلبری کوئین جج کو بلیک میل کرنے کے لیے متنازع ویڈیو بنا لائیں، تاریخ گواہ ہے کہ انصاف کا قتل کرنے کے لیے کرپٹ لیگ عدالتِ عظمیٰ پر حملہ آور ہوئی۔












