کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خلاف اقدام کے طور پر ملائیشیا سنگاپور، ہانگ کانگ اور فلپائنی دارالحکومت منیلا میں کیتھولک چرچ کی قیادت نے اگلی اطلاعات آنے تک عبادتی اجتماعات بند کر دی ہیں۔

یہ اعلان آج  کو صدر روڈریگو ڈوٹیٹرے کی جانب سے دیے گئے اُن احکامات کے بعد کیا گیا جس میں انہوں نے منیلا کو بیرونی دنیا سے منقطع کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر سیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

منیلا کے بیشپ بروڈرک پیبیلو نے جمعے کو ایک خط کے ذریعہ چرچ کی تمام دعائیہ تقریبات منسوخ کردیں۔ اُدھر سنگاپور میں آرچ بشپ ولیم گوہ نے چرچ کے دوبارہ کھلنے کو منسوخ کردیا ہے یہ اعلان کچھ دن پہلے ہی کیا گیا تھا۔ ہانگ کانگ میں بھی گرجا گھر بند ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY