کرونا ویکسین مکمل کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے آسٹریلیا کی سرحدیں 21 فروری سے کھول دی جائیں گی ۔

0
897

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن نے اعلان کیا ہے کہ کرونا ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے غیر ملکی افراد 21 فروری سے آسٹریلیا آ سکتے ہیں۔

کرونا ویکسین مکمل کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے آسٹریلیا کی سرحدیں 21 فروری سے کھول دی جائیںگی ۔

آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن نے پیر کو میڈیا بریفنگ کے دوران اعلان کیا کہ وہ غیرملکی شہری جو ویکسین کی دو خوراکیں لے چکے ہیں وہ 21 فروری سے آسٹریلیا آ سکتے ہیں۔

آسٹریلیا میں کرونا پھیلاؤ کے باعث غیر ملکیوں کا گزشتہ دو برس سے داخلہ منع تھا۔

امریکہ میں کرونا کی وبا سے نبرد آزما اسپتالوں کو نرسوں کی شدید کمی کا سامنا ہے اور اس کمی کو پورا کرنے اور صحت عامہ کے دیگرکارکنان کے لیے بیرونِ ملک کی جانب دیکھا جا رہا ہے۔

امریکہ میں چند سال پہلے کے مقابلے میں اس سال نرسوں سمیت غیر ملکی پیشہ ور افراد کے لیے دوگنی تعداد میں گرین کارڈز دستیاب ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کرونا کی وبا کے دوران بند رہنے والے امریکی قونصل خانوں نے امریکی شہریوں کے رشتہ داروں کو ویزے جاری نہیں کیے اور قانون کے مطابق یہ غیر استعمال شدہ کوٹہ اہل کارکنوں کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

اوماہا، نبراسکا میں امیگریشن اٹارنی ایمی ایل ایرالباکر اینڈرسن نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ دو برسوں میں غیر ملکی نرسوں کی جو طلب دیکھی ہے وہ اپنے کریئر کی اٹھارہ سالہ دور میں نہیں دیکھی تھی اور اس سال لگتا ہے کی ان کو امریکہ لانے کی منظوری مل جائے گی تاکہ امریکی قونصل خانے ان کی تمام درخواستوں پر کارروائی کرسکیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY