تقریباً گیارہ سو افریقی مہاجرین نے مراکش کی طرف سے اسپین کی سرحدی باڑ کو عبور کرتے ہوئے اس ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سرحد کو غیر قانونی طور پر عبور کرنے کی یہ کوشش نئے سال کے موقع پر کی گئی۔

میڈرڈ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ان مہاجرین کو روکنے کے کوشش میں اسپین کے پانچ اور مراکش کے پچاس سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر مہاجرین کا طرزِ عمل ’منظم اور پُرتشدد‘ تھا۔ اس سرحد پر چھ میٹر اونچی باڑ ہے، جسے مہاجرین مختلف طریقوں سے عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دسمبر کے آغاز پر تقریباً چار سو مہاجرین اسپین کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب رہے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY