خیر پور کے علاقے پیر جو گوٹھ میں کورونا کے کیسز میں بےتحاشہ اضافہ ہوگیا ہے ، حکام کے مطابق پیر جو گوٹھ میں 24 گھنٹوں میں 251 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

محکمہ صحت کے زرائع کے مطابق پیر جو گوٹھ میں کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے، کیونکہ وہاں پر مقامی لوگوں کو کورونا وائرس کا علم بھی نہیں تھا۔

کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی بڑی تعداد (اے سمٹمیٹک) ہے ، یہ وہ افراد ہوتے ہیں جن کو بظاہر کوئی علامات یعنی کھانسی ، نزلہ ، زکام نہیں ہوتا لیکن وائرس جسم میں موجود ہوتا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق وائرس سب سے پہلے ایک خاتون کو ہوا، خاتون کے انتقال کے بعد ٹیسٹ ہوا جس میں کورونا مثبت آیا۔ جن لوگوں نے میت کو غسل دیا وہ بھی متاثر ہوئے ۔

پہلے دس پھر تیس اور آج تک 250 سے زائد افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق علاقے میں بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY