انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ انہوں نے 2023 کے ورلڈکپ کو فوکس کیا ہوا تھا لیکن ٹیم میں اب ان کی جگہ نہیں بنتی، اس موقع پر وہاب ریاض آبدیدہ بھی ہوگئے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ میں نے 2000 میں کرکٹ کھیلنا شروع کی تھی، زندگی میں بہت سے خواب دیکھے اور ایک خواب پاکستان کی طرف سے کھیلنا تھا، کامیابی بھی ملی اور ناکامی بھی ہوئی، وقت آتا ہے کہ آپ کو خیرباد کہنا پڑتا ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ اب بھی پاکستان کی طرف سے کھیلنا چاہتا ہوں لیکن حقیقت یہ ہے یہ مشکل ہی نہیں ناممکن ہے، میری اب جگہ نہیں بنتی، پاکستان کے پاس اچھے فاسٹ بولرز ہیں۔

فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ ٹیم میں شاہین آفریدی اور دیگر اچھے بولرز ہیں، اب میری جگہ ہی نہیں بنتی اور حقیقت یہی ہے کہ اب میں کھیل نہیں سکوں گا، کوئی جذباتی فیصلہ نہیں ہے، میں حقیقت پر یقین رکھتا ہوں، حقیقت یہی ہے کہ اب میں کھیل نہیں سکتا، یہ ٹرینڈ ہونا چاہیے کہ کھلاڑیوں کو فیئر ویل میچ کی پالیسی ہو، مجھے کوئی افسوس نہیں، میں نے ہمیشہ 100 فیصد دینے کی کوشش کی۔

SHARE

LEAVE A REPLY