خیبرپختونخوا میں 103 سالہ بزرگ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے جس کے بعد وہ کورونا کو شکست دینے والے دنیا کے سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص بن گئے۔
خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق صدسالہ بزرگ کے اہلخانہ اور ڈاکٹروں نے کہا کہ ‘اتنے معمر شخص کی کورونا سے صحتیابی اس بات کی دلیل ہے کہ ہمارا طبی نظام اتنا خراب نہیں ہے جس قدر اس حوالے سے باتیں کی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ عزیز عبدالعلیم چترال کے شمالی ضلع کے ایک گاؤں کے رہائشی ہیں اور وہ جولائی کے اوائل میں کورونا میں مبتلاہوگئے تھے۔












