کراچی: اورنگی کے قبرستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

0
224

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے قبرستان سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق قبرستان سے برآمد ہونے والے اسلحےمیں 2ایس ایم جی،5میگزین،3تیس بورپستول،ایک ریپیٹر،2 سیون ایم ایم رائفلیں، مختلف اقسام کی گولیاں اور 2 بلٹ پروف جیکٹس بھی شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اسلحہ ایم کیو ایم کے عسکری ونگ کے زیر استعمال تھا، جو شہرمیں بےامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا

SHARE

LEAVE A REPLY