مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے ایک بار پھر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اپنے بچے لندن میں محفوظ بٹھا دیے اور قوم کے بچوں کو سڑک پر لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کبھی کہتے ہیں ٹانگ ٹوٹی ہے اور کبھی ایسی ب
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آج کل لیول پلیئنگ فیلڈ کا بڑا شور سن رہی ہوں، نواز شریف کو جیل میں اہلیہ کی وفات کی خبر سننا پڑی، کیا سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو یہ والی لیول پلیئنگ فیلڈ چاہئے؟
یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے موٹرویز، سڑکوں کے جال بچھائے، نواز شریف نے سی پیک بنایا، آپ نے اپنا مستقبل نوازشریف سے جوڑ دیا ہے، نوازشریف کا سیاسی سفر آسان نہیں تھا، گزشتہ 23 برسوں میں نوازشریف نے ڈھائی سال جیل کاٹی، 11 سال نوازشریف نے جلاوطنی کاٹی۔
مریم نواز نے کہا کہ جب جب فیصلہ عوام کے ہاتھ آیا، عوام نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ کیا، نوازشریف واحد لیڈر ہے آج بھی عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہے، جن مقدمات کی وفات پہلے ہو چکی ان مقدمات کو نوازشریف بھگت رہا ہے، پانامہ جیسا جھوٹا الزام نوازشریف پر لگایا گیا، نوازشریف کو نکال کر جیل میں ڈال دیا گیا، عدالتی نظام میں ناانصافی آسان اور انصاف کرنا مشکل کام ہے، نوازشریف کے لیے بلیک ڈکشنری کا سہارا لیا گیا۔
سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ شرم آنی چاہیے نوازشریف کو 7 سال بعد بھی رینگ رینگ کر انصاف مل رہا ہے، نواز شریف نے اربوں، کھربوں کے منصوبے لگائے، کسی ایک منصوبے میں بھی نوازشریف پر کرپشن کا الزام نہیں لگا، اربوں ڈالروکیلوں کو فیسیں دیدیں، پھوٹی کوڑی کا ثبوت نہیں نکال سکے۔
انہوں نے کہا کہ جو جیل میں اپنےاعمال کی سزا بھگت رہا ہے، اس کا نام بھی نہیں لینا چاہتی مگر سچ بتانا میری مجبوری ہے، جیل میں رہنے والا نوازشریف پر چوری کا الزام لگاتا تھا، اس شخص نے بہت جھوٹ بولے ہیں، اس شخص سے انتقام نوازشریف نہیں اس کے اعمالوں نے لیا ہے، نوازشریف کو چور کہنے والا تاریخ کی سب سےبڑی چوریاں کرتے پکڑا گیا۔
یماری کا نام لے رہے ہیں جو میں لے نہیں سکتی، عمران خان کورٹ کے لیے بیمار اور ریلی کے لیے تیار ہوتے ہیں، پوچھتی ہوں کہ عدالت جانے میں جان کا خطرہ ہوتا ہے یا ریلی میں؟
ان کا کہنا تھا کل لاہور میں درجنوں پولیس والے زخمی ہوئے، کیا قاسم اور سلمان کی زندگی کی قیمت ہے، پولیس والوں کی کوئی قیمت نہیں، آپ بیٹی کے مجرم ہیں، بیٹی کا نام نہیں لے سکتے۔
مریم نواز کا کہنا تھا نواز شریف مظفر آباد جا رہے تھے، سکیورٹی افسر نےکہا کہ ہیلی کاپٹر سے نہ جائیں خطرہ ہے، سکیورٹی افسر نے کہا بنی گالا میں دہشت گرد چھپ کر بیٹھے ہیں، ہیلی کاپٹر پر فائر کریں گے لیکن نواز شریف نے کہا مظفرآباد میں عوام میرا انتظار کر رہے ہیں، میں جاؤں گا۔
مریم نواز بولیں کہ عمران خان انہیں نانی کہہ کر پکارتے ہیں، عمران خان خود نواز شریف کی عمر کے ہیں، اچھے فیصلے وقت پر کیے ہوتے تو آج وہ بھی نانا دادا ہوتے۔
انہوں نے ایک بار پھر کہا کہ پہلے احتساب ہوگا پھر انتخاب ہوگا، بیساکھیاں گئیں تو ان کی عقل ٹھکانے نہیں آرہی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کا بیان آچکا ہے، امید ہے اب ادارہ اس پر نوٹس لے گا۔












