امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو تباہ کرنا ممکن ہے۔
ٹائم میگزین کو انٹرویو میں ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ خود کوامن کا صدر قرار دینے کے باوجود ایران کو تباہ کرنے کی بات کیسے درست قرار دی جاسکتی ہے؟
اس پر انہوں نے کہا کہ ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا اور ایران کے ہوتے ہوئے کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر بمباری ممکن ہے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کہاں بمباری کی جائے گی کیونکہ اس طرح کی تفصیلات بتانا ممکن نہیں













