پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اسموگ کی وجہ سے لاہور سے میچز منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔

لاہور میں اسموگ کی وجہ سے قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں قذافی اسٹیڈیم اور ایل سی سی اے گراؤنڈ پر آخری روز بھی کھیل نہ ہوسکا۔

لاہور میں اسموگ نے انڈر 19 تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کو شدید متاثر کیا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں خیبرپختونخوا اور سندھ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں، پہلے روز 5 اوورز کا کھیل ہوا، جبکہ دوسرے اور تیسرے روز ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ پر بلوچستان اور سدرن پنجاب کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں، جہاں ٹاس بلوچستان نے جیتا تھا لیکن اس کے بعد تینوں دن ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی۔

دونوں میدانوں پر کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کھیل روکنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے اسموگ کی وجہ سے لاہور سے میچز منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

ادھر شیخوپورہ میں سینٹرل پنجاب اور ناردرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا میچ ڈرا ہو گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY