قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹیم کے ساتھ ٹریننگ میں حصہ لیا، مینجمنٹ فٹنس سے مطمئن ہے۔
ذرائع کے مطابق کپتان بابر اعظم کی غیر موجودگی میں شاداب خان ہی پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے۔
شاداب خان کو ٹانگ میں کھچاؤ کی شکایت تھی تاہم وہ اب فٹ ہیں، انہوں نے نیٹ پر بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس بھی کی ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعہ کو کھیلا جائے گا۔











