امریکہ، برطانیہ اور کچھ دیگر ممالک کے بعد یورپ میں بھی کرونا ویکسین لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
فرانس میں اتوار کو ایک 78 سالہ ضعیف خاتون کو پیرس کے قریبی اسپتال میں ویکسین لگا کر مہم کا آغاز کیا گیا۔
خیال رہے کہ حال ہی میں یورپ میں ‘فائرز’ اور ‘بائیو این ٹیک’ کی بنی ویکسین کی منظوری دی گئی تھی۔
فرانس میں ابتدائی مرحلے میں طبی ورکرز اور نرسنگ ہومز میں مقیم بزرگ شہریوں کو ویکسین لگائی جا رہی ہے جس کے بعد مرحلہ وار ملک بھر میں اسے لگانے کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔
فرانسیسی حکومت نے ابتداً 10 لاکھ خواراکیں حاصل کی ہیں جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ فروری کے آخر تک ملک کے طول و عرض میں قائم سات ہزار سے زائد نرسنگ ہومز اور متعلقہ سہولیات میں مقیم افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی۔













