اپوزیشن جماعتوں نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو خط لکھا ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایوان میں اپوزیشن لیڈر پر حملہ کیا گیا اور اسپیکر تحفظ کرنے میں ناکام رہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ لیڈرآف دی ہاؤس اس معاملے کے ذمہ دار ہیں، پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار ایسا حملہ کیا گیا۔
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ سات ایم این ایز پر پابندی لگانے کا فیصلہ یک طرفہ ہے، اسپیکر کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، تین بار اجلاس کی کارروائی کو معطل کیا گیا۔












