اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 7 ارکان کے قومی اسمبلی کی حدود میں داخلے پر پابندی ختم کر دی۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے ہنگامہ آرائی کرنے والے 7 ارکان پر گزشتہ روز پابندی لگائی تھی۔

3 حکومتی ارکان کے علاوہ 4 اپوزیشن ارکان شیخ روحیل اصغر، علی گوہر، چوہدری حامد حمید اور آغا رفیع اللّٰہ پر بھی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے عائد پابندی کو ختم کرنے کے حوالے سے متعلقہ اراکین اور سیکیورٹی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اسد قیصر کا بلاول بھٹو کو فون، بلاول نے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کارروائی کا مطالبہ

اسپیکر اسد قیصر نے ارکان پر پابندی معاملات کو سلجھانے اور ماحول خوش گوار رکھنے کیلئے اٹھائی ہے۔

اپوزیشن نے کل اسپیکر کو بھیجے گئے مراسلے میں ممبران سے پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY