آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کی کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی۔

افغانستان کرکٹ ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئر پورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا، افغانستان کرکٹ ٹیم آج آرام کے بعد کل سے لاہور میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

دوسری جانب افغانستان کے سپنر اے ایم غضنفر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے، افغانستان کرکٹ بورڈ نے سپنر کے انجرڈ ہو کر ایونٹ سے باہر ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اے ایم غضنر فریکچر کی وجہ سے 4 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,

افغانستان نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

حشمت اللہ شاہدی افغان ٹیم کی قیادت کریں گے اور افغانستان کے اسکواڈ میں رحمت شاہ، رحمان اللہ گرباز، اکرام علی خیل، ابراہیم زادران، صدیق اللہ اتل، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان شامل ہیں۔

اے ایم غضنفر، نوراحمد ، فضل حق فاروقی، نوید زادران اور فرید احمد ملک اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اس کے علاوہ درویش رسولی، ننگیال خروٹی اور بلال سمیع ریزروز پلیئرز میں شامل ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY