وراستہ میں مسافروں کی بس کے اندر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹے سمیت تین افراد جان سے گئے۔
خیبرپختون خوا کے ضلع ہنگو کے علاقے وراستہ میں مسافربس کے اندر فائرنگ سے ماں بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کرلیا گیا ہے، اور فائرنگ کرنے والے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کوچ میں ہی سوار تھے، اور واقعہ پرانی دشمنی معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔












