سیہون بم دھاکے کا مبینہ سہولت کار خیرپور کے نواحی علاقے سے گرفتار

0
450

سیہون بم دھاکے کا مبینہ سہولت کار خیرپور کے نواحی علاقے سے گرفتار کرلیا گیا جس سے تفتیش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم سے تفتیش کے دوران سیہون دھماکے میں شکارپور سے تعلق رکھنے والے حفیظ بروہی گروپ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حفیظ بروہی گروپ لشکرجھنگوی چھوڑ کر داعش کے ساتھ منسلک چکا ہے،یہ گروپ شکارپور بم دھماکوں میں بھی ملوث رہا ہے،خودکش بمبار افغانی تھا، جس کا جہادی نام تبدیل کیا گیا، دھماکے کے لیے خودکش جیکٹ بھی شکارپور میں تیار کی گئی۔

ابتدائی تحقیقات میں سہولت کار نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں دھماکوں کے لیے افغانیوں کا استعمال کیا جاتا ہے، جبکہ افغانستان میں بم دھماکوں کے لیے پاکستانیوں کو خودکش بمبار بنایا جاتا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرسکھر میں ہونے والے دھماکے میں جو کار استعمال ہوئی وہ بھی شکارپور میں تیار ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق شکارپور بم دھماکوں میں ملوث ملزمان کے نام سامنے آچکے ہیں،جن دہشت گردوں کے نام سامنے آئے انہیں اب تک نہ گرفتار کیاجاسکا نہ ان کے ناموں کو ریڈ بک میں ڈالا گیا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتہائی خطرناک دہشت گردوں کے نام سامنے آنے کے باوجود گرفتاری پر کوئی انعام بھی مقرر نہیں کیاگیا

SHARE

LEAVE A REPLY