پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ مذاکرات ملک و قوم اور جمہوریت کے لیے بہت ضروری ہیں، پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت ہے، ہم چاہتے ہیں چیزیں بہتر ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ہمارا لانگ مارچ بھی ہو اور ایمرجنسی اور گورنر راج بھی نا لگے۔
بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیاکہ مذاکرات سے پہلے محسن نقوی سے آپ کی ملاقات کی اطلاعات ہیں؟ اس پر ان کا کہنا تھاکہ میٹنگ اب ہم حکومت کے ساتھ کریں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ جو میٹنگ سے پہلے میٹنگ ہوئی وہ بھی تو حکومت ہے؟ تاہم بیرسٹر گوہر نے وزیر داخلہ سے ملاقات سے متعلق جواب دینے سے گریز کیا۔













