آسٹریلیا کے شمال مشرقی حصے میں گزشتہ کئی سالوں کے بدترین سمندری طوفان کا سامنا کرنے کے لیے تیاریاں زوروں پر ہیں۔

ڈیبی نامی اس سائیکلون کی وجہ سے کوئنز لینڈ ریاست کے ساحلی علاقے شدید بارشوں اور ہواؤں کی زد میں ہیں، جب کہ سینکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ اسکول بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

آسٹریلوی محکمہٴ موسمیات کے مطابق یہ سائیکلون تباہ کن ہو گا اور منگل کی صبح ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ حکام کے مطابق کیٹیگری چار کے اس سمندری طوفان کے ساتھ دو سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY