امریکا نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف ایکشن لے، بصورت امریکا از خود کوئی کارروائی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر چین نے کوئی کارروائی نہیں کی تو پھر امریکا شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام کے خلاف از خود کوئی ایکشن لے گا اور وہ اس کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چین کا شمالی کوریا پر اچھا اثر و رسوخ ہے، اسی لیے چین فیصلہ کرلے یا تو وہ شمالی کوریا کے حوالے سے امریکا کی مدد کرے کیونکہ اس کے لیے بہت اچھا ہوگا اور اگر وہ ایسا نہیں کرتا تو یہ کسی کے لیے بھی اچھا نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اس حوالے سے چین پر اپنا دبائو برقرار رکھے گا

SHARE

LEAVE A REPLY