مشعال کے پڑوسیوں کی اہلخانہ کا ساتھ نہ دینے پرمعافی

0
110

عبدالولی خان یونیورسٹی میں گستاخی کے الزام میں قتل ہونے والے مشعال خان کے آبائی علاقے زیدہ میں ان کے پڑوسی طالب علم کی قبر پر جمع ہوئے اور ‘ساتھ نہ دینے پر مقتول اور ان کے اہلخانہ سے معافی مانگی’۔

مشعال کی قبر پر موجود ایک علاقہ مکین نے کہا، ‘اقبال لالہ (مشعال کے والد) براہ مہربانی ہمیں معاف کردیں، ہم نے اُس وقت آپ کو دکھ پہنچایا جب آپ شدید کرب کی کیفیت سے گزر رہے تھے، ہم مرحوم سے بھی معافی کے طلب گار ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘گاؤں کے مکین اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ انھوں نے ابتداء میں مشعال کے خاندان کا ساتھ نہ دے کر غلطی کی’۔

بعدازاں علاقہ مکینوں نے طالب علم مشعال خان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

SHARE

LEAVE A REPLY