پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا ہے۔ تیسرے روز کے اختتام پر ویسٹ انڈیزکا اسکور 5وکٹ پر 218رنز ہے۔

ویسٹ انڈیز کو پاکستان کا اسکور برابر کرنے کیلئے مزید158 رنز درکار ہیں، جبکہ ان کی 5وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ شین ڈورچ20 اور جیسن ہولڈر 11رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کریگ بریتھ ویٹ 29، کیرون پاول31، شمرون ہیتمائر17، شائے ہوپ29 اور وشال سنگھ 8 رنز بناسکے، جبکہ روسٹن چیز بیٹنگ کے دوران محمد عامرکی گیند ہاتھ پر لگنے سے زخمی ہو گئے اور گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ انہوں نے 60رنز بنائے ہیں۔

گرین شرٹس کے بولرز کی جانب سے یاسرشاہ نے3، اظہر علی اور محمد عباس نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان نے پہلی اننگز میں 376رنز بنائے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY