ٹرمپ کے لیے سعودی عرب کا اعلٰی ترین شہری اعزاز

0
216

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سعودی عرب کے سب سے اعلٰی شہری اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

ریاض حکام کے مطابق باہمی روابط کو مضبوط کرنے اور دنیا میں امن و استحکام کی کوششوں کے اعتراف میں ٹرمپ کو شاہ عبدالعزیز میڈل دیا گیا۔

ٹرمپ کو سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی اور قریبی تعلقات کی وجہ سے بھی اس ایوارڈ کا حق دار ٹھہرایا گیا۔ دوسری جانب ان دونوں ممالک کے مابین چھ ارب ڈالر کا ایک عسکری معاہدہ بھی طے پایا ہے، جس کے تحت ڈیڑھ سو بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کو جوڑنے کا کام سعودی عرب میں کیا جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY