آسکر ایوارڈ جیتنے والوں کی زندگیوں کے متعلق حیران کن انکشاف

0
1366

انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے سب سے معتبر سمجھے جانے والے ایوارڈ کے متعلق کی جانے والی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ آسکر جیتنا اداکاروں کی زندگی میں اضافے کے لیے مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ٹورونٹو کے محققین نے 2111 اداکاروں کے تجزیوں پر مبنی ایک ماڈل تشکیل دیا جو 1929 سے 2020 تک آسکر کے لیے نامزد ہوئے تھے یا کسی نامزد اداکار کے مخالف سامنے آئے تھے۔

محققین کے مادل سے معلوم ہوا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار جو آج زندگی ہیں ان کی موت 81.3 برس کی عمر میں متوقع ہے۔

تاہم، وہ نامزد امیدوار جو ایوارڈ حاصل نہیں کرسکے ان کی زنگی 76.4 برس تک، جبکہ وہ اداکار جو نامزد ہی نہیں ہو سکے ان کی زندگی 76.2 برس تک متوقع ہے۔

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارون کی متوقع زندگی کئی سالوں سے زیرِ بحث رہی ہے۔ 2005 میں ہونے والی آخری تحقیق میں یہ بتایا گیا کہ آسکر ایوارڈ یافتہ افراد کی زندگی تقریباً چار سال زیادہ ہوتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY